کوہاٹ : گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ،11 افراد جاں بحق، بچی لاپتہ
راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش کے بعد ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں


خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں واقع درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل کے علاقے میں بارش کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، ایک 5 سالہ بچی ابھی تک لاپتا ہے۔
راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش کے بعد تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں تہہ خانے میں پانی بھرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/1UkjjBExjg
— GNN (@gnnhdofficial) July 30, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور بارش کے دوران گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago




