آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ
شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بھی موجود ہے تاہم یہ اسٹیٹ بینک کا استحاق ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے جو ریلیف ممکن ہے وہ یقینا دیا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکرو اکنامک گورننس میں بہتری اور استحکام آئے گا تو معاشی نمو ممکن ہوگی، معیشت میں اسٹرکچرل مسائل ہیں، جب گروتھ بڑھاتے ہیں تو ادائیگیوں کے توازن کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ریٹیلرز، بلڈرز، ریئلٹرز سمیت ہر شعبے کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا، زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، توقع ہے صوبائی حکومتیں اسے نافذ کریں گی۔شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بھی موجود ہے تاہم یہ اسٹیٹ بینک کا استحاق ہے، پرامید ہوں اسٹیٹ بینک شرح سود بتدریج کم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے جو ریلیف ممکن ہے وہ یقینا دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ میں ابھی بینکوں کے ساتھ بات کر کے آیا ہوں اور گزارش کی ہے کہ ڈائریکٹڈ لینڈنگ کی طرف نہیں جانا، کسی کا گھر یا گاڑیاں گروی نہیں رکھنا، بینکوں کو اجازت دی گئی ہے آپ خوردنی آئل منگوا لیں یا کچھ اور چیزیں منگوا لیں، بینکوں کو کاشتکاروں،چھوٹے کاروبار کےلیےقرضے دینے کا کہا ہے، نجی اداروں کو زیادہ سے زیادہ قرضے دیے جائیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی بہترین رپورٹ پیش کی تھی، بدقسمتی سے اس رپورٹ نے کبھی دن کی روشنی نہیں دیکھی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم ریٹیلرز پر ٹیکس لگائیں گے، کیونکہ ہر شعبے کو ٹیکس نیٹ میں اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو پھر دوبارہ تنخواہ دار طبقے ہر ہی ٹیکس لگاتے رہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے سے متعلق قانون سازی کی طرف جائیں گے، تاکہ اس شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے، جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں، اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو سے نکال کر ملکی برآمدات کو ماہانہ 4 ارب ڈالر تک بڑھاناہوگا۔

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 7 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 10 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 10 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 10 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)





