جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

نیپرا کی جانب سے '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سےموبائل ایپلی کیشن کا اجرا

نیپرا آسان اپروچ ایپ شکایات کے اندراج کو آسان بنائے گی اور صارفین اپنے مسائل پر پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سےموبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے کل '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔

یہ ایپلی کیشن صارفین کو اس قابل بنائے گی کہ وہ بجلی سے متعلقہ مسائل جیسا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل، لوڈ میں کمی بیشی، بجلی سے آگ لگنے کے واقعات، لائنوں کی خرابی اور زائد بلوں کی شکایات کم سے کم وقت میں درج کراسکیں۔

نیپرا آسان اپروچ ایپ شکایات کے اندراج کو آسان بنائے گی اور صارفین اپنے مسائل پر پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے جس سے شکایات کے اندراج کے نظام میں آسانی اور بہتری پیدا ہوگی۔

دنیا

ایرانی سپریم لیڈر کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد کی میزبانی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی سپریم لیڈر کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد کی میزبانی کی۔

حماس اور اسلامی جہاد کے سربراہوں نے اپنے وفود کے ہمراہ آج سہ پہر تہران میں نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے آغاز سے قبل آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے صورتحال پر ایرانی سپریم  لیڈر سے مشاورت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم کو آگاہ کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبار شروع ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

 

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی کےسربراہ لیاقت بلوچ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو حکومت نے باضابطہ طور پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر مجھےاطلاع کر دی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کمیٹی سے متعلق حافظ نعیم و دیگر اراکین سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم کو آگاہ کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبار شروع ہو گا۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل جلد سے جلد حل ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کیلئے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں، لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی، 5 اگست سے نئی تحریک شروع ہوگی، ایک سوال آتا ہے کہ الیکشن پر خرچہ ہو گا الیکشن پر خرچہ بہتر ہے، اس قوم کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی اور عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری لیڈر شپ اسلام آباد میں کال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہم پر احسان نہیں کر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll