جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدسے ملاقات

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدسے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدرمملکت آصف علی زرداری نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات میں کہا ہے تنظیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی اداروں، خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے۔

دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔

سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون  پر بھی روشنی ڈالی اور صدر مملکت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے لیے پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا۔

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

400 روپے کی کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی  کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

خٰیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا اور اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیارحاصل ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے نیشنل انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے، صحت کے حوالے سے لوگوں کو معیاری سہولتیں ملیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیارحاصل ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، کسی کو قتل کا فتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس حوالے سے ریاست کی زیرٹولرنس ہونی چاہئے۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ یہ ایک ایسا قانونی ایشو ہے جسے پارلیمنٹ میں ڈسکس کیا جائے، عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیارحاصل ہے، ملک کا نظام آئین وقانون کے مطابق چلے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے نیشنل انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے، صحت کے حوالے سے لوگوں کو معیاری سہولتیں ملیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سری لنکن سلیکٹرز نے چارتھ اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکردیا

مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا نے افغانستان اور زمبابوے کے خلاف مسلسل پانچ ہوم میچز جیتے لیکن بنگلہ دیش کے ہاتھوں اسے دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکن سلیکٹرز نے چارتھ اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکردیا

سری لنکن سلیکٹرز نے چارتھ اسالنکا کو کوسل مینڈس کی جگہ ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

اسالنکا بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ سلیکٹرز نے دسمبر 2023 ء میں کوسل مینڈس کو ون ڈے کپتان مقرر کیا تھا، مینڈس نے گزشتہ سال بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے کئی میچوں میں بھی سری لنکا کی قیادت کی اور بطور بلے باز اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ سری لنکا نے ان کی قیادت میں آٹھ ون ڈے میچوں میں سے چھ جیتے۔

مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا نے افغانستان اور زمبابوے کے خلاف مسلسل پانچ ہوم میچز جیتے لیکن بنگلہ دیش کے ہاتھوں اسے دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر ونیندو ہسارنگا کے استعفیٰ کے بعد چارتھ اسالنکا کی ٹی ٹونٹی کپتانی متوقع تھی لیکن ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی غیر متوقع تھی۔ چارتھ اسالنکا نے سری لنکا کے ون ڈے کے مستقل بلے باز وں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے 52 اننگز میں 90 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 43.59 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ بھارت کے خلاف ہوم کنڈیشنز میں ون ڈے سیریز میں سری لنکن سکواڈ میں کپتان چارتھ اسالنکا، پاتھم نسانکا، اویشکا فرنینڈو، کوسل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، کمندو مینڈس، جانتھ لیانگے، نشان مدوشنکا، ونیندو ہسارنگا، دنیتھ ویلالاگے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، اکیلا دھننجیا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پاتھی رانا اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll