جی این این سوشل

تجارت

چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازو قت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس دے کر اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔ تاہم، انہوں نے ایک تحریری مراسلے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے اس سے قبل وزیر مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ایف بی آر کی مزید سربراہی نہیں کر سکتے۔

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

سردار کمال بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے، ہنی البیلا، افتخار ٹھاکراور  نسیم وکی سمیت دیگر اداکاروں کا افسوس کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستان کی معروف کامیڈین شخصیات میں سے ایک سردار کمال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی وفات کی خبر سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سردار کمال کی وفات پر ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہنی البیلا اور افتخار ٹھاکر نے بھی سردار کمال کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سردار کمال کو اپنا بڑا بھائی اور استاد قرار دیتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ سردار کمال نہ صرف ایک بہترین فنکار بلکہ ایک اچھا انسان بھی تھے۔ ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اداکار افضل خان نے سردار کمال کو ایک بہترین دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

سردار کمال کی وفات سے پاکستانی شوبز انڈسٹری نے ایک روشن ستارہ کھو دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدسے ملاقات

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدسے ملاقات

صدرمملکت آصف علی زرداری نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات میں کہا ہے تنظیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی اداروں، خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے۔

دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔

سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون  پر بھی روشنی ڈالی اور صدر مملکت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے لیے پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چترال میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، امدادی کام جاری

پل، سڑکیں، گھر، مساجد اور باغات بہہ گئے ہیں، گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو مٹا دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چترال میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، امدادی کام جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ پل، سڑکیں، گھر اور دیگر زیربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور علاقے میں امدادی کام جاری ہیں۔

دریائے چترال میں آنے والے سیلاب نے علاقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ پل، سڑکیں، گھر، مساجد اور باغات بہہ گئے ہیں۔ گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو مٹا دیا ہے۔

سیلاب کے باعث چترال، مستوج اور شندور روڈ بند ہو گئی ہے جس سے علاقے کی زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ لوئر چترال میں صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کی امداد کے لیے امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ تاہم، وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث بحالی کا کام میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

چترال میں آنے والے سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جس نے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll