Advertisement
علاقائی

پنجاب میں اساتذہ کے لیے خوشخبری! ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت اور انصاف یقینی بنایا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 31st 2024, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں اساتذہ کے لیے خوشخبری! ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

لاہور: پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔

اس نئی پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ خاص طور پر خواتین اساتذہ، بیوہ، طلاق یافتہ اور دیگر خصوصی کیسز کو بھی اس پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت اور انصاف یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس پالیسی کی تشکیل میں یکسانیت اور میرٹ کو بنیادی اصول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت آئے گی اور سفارش یا سیاسی دباؤ کا خاتمہ ہوگا۔ ہر اساتذہ کو اس پالیسی کے تحت برابر کے مواقع ملیں گے۔

رانا سکندر حیات نے اس تاریخی اقدام پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement