31 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحب زاد خان نے کہا ہے کہ آج سے چھ اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، پہلا سلسلہ اگست کی 6 تاریخ تک اور دوسرا سلسلہ 7 تا 15 اگست جاری رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مون سون کے دو ماہ ابھی باقی ہیں لاہور میں بہت زیادہ بارش ہوئی جس کی پیش گوئی ہم نے پہلے کردی تھی، لاہور ائیرپورٹ پر آج بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 44 برس بعد لاہور میں 360 ملی میٹر بارش محض پانچ چھ گھنٹے میں ریکارڈ ہوئی ہے۔
صاحبزاد خان نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقے بارشوں کی زد میں ہیں، مون سون کے سیزن میں جولائی کے مہینے میں سات فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں، ابھی تک سب سے زیادہ بارش 662 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے٫ جولائی کے مہینے میں بارش کے پانچ سلسلے ہوئے۔
ڈی جی موسمیات نے کہا کہ ہمارے ڈیموں میں ابھی پانی کی گنجائش موجود ہے، اگر بارشیں زیادہ ہوتی بھی ہیں تو سیلاب کا بہت زیادہ خطرہ نہیں ہے، تربیلا ڈیم میں پانی 77.7 فیصد بھرچکا ہے، منگلاڈیم میں 60.3 فیصد پانی بھر چکا ہے، بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو چناب میں سیلاب کا خدشہ ہوسکتا ہے، سیلاب کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جب کہ 4 اور 5 اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago



