جی این این سوشل

تجارت

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور، معاشی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا

ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کا فیصلہ ، ڈھائی فیصد ٹیکس جزوی یا مکمل واپس لیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور، معاشی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور، معاشی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا

لاہور:  حکومت نے مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر لگنے والے انکم ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر لگنے والے 2.5 فیصد ٹیکس جزوی یا مکمل واپس لئے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ٹاسک دے دیا۔

ٹیکس ریلیف سے تنخواہ داروں پر 40 کھرب روپے کا بوجھ کم ہو گا۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لی جائے گی۔

اس کے علاوہ 300 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بلز میںرعایت دینے کیلئے بھی مختلف تجاویز زیر غور ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری لینے کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ انکم ٹیکس 1250 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔

جرم

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

امریکی نائب صدراور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دے دیا۔

شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب کے دوران کملاہیرس نے کہا امریکی ووٹرز چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ ایک اور مباحثہ ہو۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا، ایک مباحثہ جون میں بائیڈن دوسرا کملاہیرس کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب پانچ نومبر سے پہلے کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔ ایریزونا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ اوور ٹائم تنخواہ پر ٹیکس ختم کر دیں گے، آپ کے اوور ٹائم کے اوقات ٹیکس فری ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کا حق ہے کہ ہماری ایک اور بحث ہونی چاہیے۔

سی این این پولز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے مباحثے کو 6 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔ مباحثہ دیکھنے والے 63 فیصد افراد نے کاملا ہیرس کو فاتح قرار دیا اور محض 37 فیصد کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے میں کامیاب رہے.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

 ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع  کے مطابق   انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں  گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔  

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے  ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران   انور ابراہیم  وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے  ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔  

یاد رہے  ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔     

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll