اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، مگر ابھی کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
9 مئی واقعات پر معافی کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے


وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی۔
9 مئی واقعات پر معافی کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے اپنی بات کودوبارہ دہرایا اور مزید کہا کہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر غلطی ثابت ہوئی تو ہی عمران خان صاحب معافی مانگیں گے ۔
9 مئی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری کوئی غلطی نہیں یہ ایک پری پلان کام ہوا ہے، غلطی آپ کی ہو اور مجھ سے کہا جائے میں معافی مانگوں، ایسا نہیں ہو گا، بیٹھیں بات کریں غلطی ثابت کریں، جتنی غلطی ہوگی اتنی معافی مانگ لیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے ، علی امین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کے تحت بنی ہے، مہنگائی پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں، نظریہ قید نہیں ہو سکتا، آئین کی پاسداری اور خود داری کے لئے قوم کھڑی رہی، قوم 5 اگست کو جلسہ میں بھرپور شرکت کرے۔
انہوں نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں فسطائیت اور مقدمات ہو رہے ہیں، فارم 45 نہیں دے رہے، 47 والے اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل






