جی این این سوشل

دنیا

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق ایئر فرانس کا بازو سمجھی جانے والی ڈچ ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جنگی کشیدگی میں اضافہ اور ایک بڑی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خطے میں فضائی سفر کا کاروبار لمبے عرصے تک متاثر رہے۔ واضح رہے کہ ایئر فرانس اس سےقبل لبنان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر چکی ہے۔

پاکستان

جماعت اسلامی نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دے دیا

جماعت اسلامی کے کارکنان امیر کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دے دیا

کراچی: جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر دھرنا دے دیا ۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں  دفعہ 144 کا نفاذ تھا لیکن اس کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہردھرنا دے دیا ۔ 

جماعت اسلامی کے کارکنان امیر کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

جماعت اسلامی کے تحت مری روڈ راولپنڈی میں بھی مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کے حق میں  گزشتہ 9 روز سے دھرنا جاری ہے اور کراچی میں دیا جانے والا دھرنا اسی کا تسلسل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جرمن سیاہ کو علامہ اقبال ائیر پورٹ پر لوٹ لیا گیا

پولیس کے مطابق جرمن سیاح ایئرپورٹ کے گردونواح میں ڈیرہ ڈالے ہوئے تھا کہ دو مسلح افراد نے اسے گھیرے میں لے کر مارا پیٹا اور اس کا موبائل فون، نقدی اور ہزاروں روپے کا کیمرہ چھین لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمن سیاہ کو علامہ اقبال ائیر پورٹ پر  لوٹ لیا گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک جرمن سیاح کو لوٹ لیا گیا۔ 

جس کی شناخت 27 سالہ برگ فلورین کے نام سے ہوئی ہے، وہ اپنی سائیکل پر لاہور کی سیر کر رہا تھا۔


پولیس کے مطابق جرمن سیاح ایئرپورٹ کے گردونواح میں ڈیرہ ڈالے ہوئے تھا کہ دو مسلح افراد نے اسے گھیرے میں لے کر مارا پیٹا اور اس کا موبائل فون، نقدی اور ہزاروں روپے کا کیمرہ چھین لیا۔


عینی شاہدین کے مطابق برگ فلورین پاکستان رینجرز کے دفتر کے بالکل سامنے بے ہوش ہو کر گرے۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا۔

سیاح نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس علاقے میں گشت کرنے والی ڈولفن فورس کو اطلاع دی لیکن انہوں نے کارروائی کرنے کے بجائے رقم کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ نے شمالی چھاؤنی تھانے میں واقعے کے خلاف شکایت درج کرائی۔


پولیس نے جرمن شہری کو لوٹنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے والے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نارتھ کنٹونمنٹ ایریا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر دستیاب ذرائع سے مشتبہ افراد کا سراغ لگایا۔

پولیس حکام نے متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی۔ ایس پی کینٹ ایریا اویس شفیق نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جرمن سیاح کے مطابق وہ گلدشت ٹاؤن کے قریب ایک مقامی پارک میں آرام کر رہا تھا کہ دو افراد اس کے پاس آئے اور ڈکیتی کے دوران اس کا آئی فون اور دیگر سامان لے گئے۔


جرمن سیاح نے بتایا کہ ڈاکو 2000 ڈالر مالیت کا کیمرہ، 3000 ڈالر مالیت کا ایئر پوڈ، 500 ڈالر کا آئی فون، 5000 مقامی کرنسی اور ایک پاور بینک لوٹ کر لے گئے۔

میڈیا کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں برگ فلورین کو روتے ہوئے دیکھا گیا جب اس کے گالوں پر آنسو بہہ رہے تھے۔ جرمن کے ساتھ وہاں موجود پولیس اہلکار نے اسے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو شدید موسم اور سیلاب کے ممکنہ اثرات میں کمی لانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب الرٹ جاری

قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ڈیرہ غازی ژوب سبی نصیرآباد قلات لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژنز کے پہاڑی ندی نالوں میں سوموار تک سیلابی صورتحال کا انتباہ جاری کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو شدید موسم اور سیلاب کے ممکنہ اثرات میں کمی لانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ خطرے سے دوچار آبادی کو سیلاب سے بچاؤ اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی  کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll