جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، 17 فلسطینی شہید

سکول پر ہونے والی بمباری کے بعدامدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ  میں پناہ گزین سکول پر بمباری، 17 فلسطینی شہید
اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، 17 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ شہر کے پناہ گزین سکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 60 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، سکول پر ہونے والی بمباری کے بعد، امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے، جس سے انسانی المیہ مزید سنگین ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ابتدائی حملے کے بعد امدادی ٹیمیں سکول کے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے میں مصروف تھیں کہ اسرائیلی فوج نے دوبارہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید نقصانات ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول کو حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جہاں جنگجو چھپنے اور ہتھیار بنانے کے لیے موجود تھے۔ تاہم، حماس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس اور حزب اللہ کے کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے تیز کر دیے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں کیے گئے دو ڈرون حملوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔ لبنان میں بھی اسرائیلی فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہو گئے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا ہے۔

غزہ میں جاری کشیدگی میں 7 اکتوبر سے اب تک 39 ہزار 500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس سے علاقے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

علاقائی

 شہداء پولیس کی تکریم پر کوئی سمجوتہ نہیں،مریم نواز

شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شہداء پولیس کی تکریم پر کوئی سمجوتہ نہیں،مریم نواز

لاہور : یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ قوم سرخرو ہوتی ہے جو شہداء کی تکریم کرتی ہے اور شہداء کی تکریم پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کچے کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے اور پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلی سندھ

وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلی سندھ

کراچی : سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا جو کہ صاف اور سرسبز توانائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج (ہفتہ) کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
‏ ریلوے کے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے ریونیو اور ڈپازٹ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی ،رقم منتقل کرنیکاانکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ،رقم کی منتقلی متعلقہ اتھارٹی کے اجازت کے بغیر منتقل کی گئی۔
 رونیو اکاونٹ میں64کروڑ 21لاکھ 70ہزار روپے منتقل کئے گئے، ڈپازٹ اکاؤنٹ میں پچاس کروڑ روپے منتقل کئے گئے ،وزارت خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر سرمایہ کاری یا کسی اور جگہ جمع کرنے کے لیے عوامی اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے، مخصوص منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنانس ڈویژن کی طرف سے پاکستان ریلوے کو فراہم کیے گئے، پی ایس ڈی پی فنڈز کو کسی دوسرے مقصد کے لیے منتقل یا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ 
 کنٹرولنگ آفیسر کا فرض ہے کہ فنڈز عوامی مفاد میں اور ان مقاصد کے لیے خرچ کیے گئے ہیں یا نہیں، ریلوے مینجمنٹ کیجانب سے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی غیر مجاز تھی اور اس سے فنڈز کا غلط استعمال ہوتا ہے، رقوم کی منظوری کے بغیر منتقل کو روکا جائے اور مستقبل بغیر اجازت فنڈز کو منتقل نہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll