جی این این سوشل

دنیا

 اسرائیلی میڈیا : 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں 10ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک، رپورٹ جاری

روزنامہ نے کہا کہ "فوج غزہ کی پٹی میں طویل مہینوں کی لڑائی کے دوران کم از کم 10,000 فوجی ہلاک  اورزخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 اسرائیلی میڈیا : 7 اکتوبر 2023 سے  غزہ میں  10ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک، رپورٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں کم از کم 10ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یدیوتھ احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ جنگ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہر ماہ تقریباً 1000 فوجیوں کو وزارت دفاع کے بحالی کے شعبے میں منتقل کیا جاتا ہے۔

روزنامہ نے کہا کہ "فوج غزہ کی پٹی میں طویل مہینوں کی لڑائی کے دوران کم از کم 10,000 فوجی ہلاک  اورزخمی ہوچکے ہیں۔

اخبار نے کنیسٹ ( اسرائیل کی پارلیمنٹ) پر 22 جولائی سے اکتوبر کے وسط تک لازمی فوجی سروس میں توسیع کے لیے قانون سازی کیے بغیر گرمیوں کی چھٹیوں پر جانے پر تنقید کی۔

فوج کی نہال بریگیڈ میں ایک اسرائیلی فوجی کی والدہ نے اخبار کو بتایا کہ " اسرائیل کی جنگوں کی تاریخ میں ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے… جہاں فوجی دشمن کے علاقے کے اندر، ناموافق حالات میں، مسلسل 10 ماہ تک لڑتے رہیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ شامی گولان کی پہاڑیوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین فوجیوں کو غیر متوقع طور پر ان کی سروس میں چار ماہ  کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

غزہ کی صحت کے حکام کے مطابق  اب تک تقریباً 39,600 فلسطینی  شہید  ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور تقریباً 91,400 زخمی ہیں۔

ادھر اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے، عدالت نے   اسرائیل کو جنوبی شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا، جہاں 6 مئی کو حملے سے قبل 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے جنگ سے پناہ لی ہوئی تھی۔  

پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کا افتتاح کردیا

وزیر خزانہ نے تجارتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اسکیم کو بہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز سنیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا۔ 

آر ٹی او لاہور نے وزیر کو سکیم کے آپریشنز اور اثرات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی ،
وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس کے موثر نفاذ اور ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے تاجروں کو سادہ ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی ، وزیر خزانہ نے تجارتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اسکیم کو بہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز سنیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ان سفارشات کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے۔

RTO لاہور اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کی کل تعداد اب تک تقریباً پچیس ہزار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس

ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی  زیر صدارت  سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ماڈل ٹاون میں سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑ،مصدق ملک،رانا تنویر اور علی پرویز ملک نے  شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  اور دیگر اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جائے اور درآمدات کو کم کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی:  سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری کردیے۔


تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر 1300 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے اور صوبے بھر کے 40 ٹول پلازوں پر چہرہ شناس کیمرے اور نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت کا نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی جس سے  ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll