تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا
286 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 77039 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جب پی ایس ایکس میں 286 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 77039 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
قبل ازیں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 66 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 78292 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو بیٹھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا تھا اور بدھ کے روز انڈیکس کی 78000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی تھی۔ اس دوران مندی کی وجہ سے 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کے مزید87 ارب 28کروڑ 51لاکھ 74ہزار 818روپے ڈوب گئے تھے۔
جرم
کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے
کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔
عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔
پاکستان
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا
وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کر دیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے بہت طویل ملاقات ہوئی
پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کردیا اورلاہور میں 21تاریخ کو جلسہ ہر صورت کرنے کااعلان کیا ہے، سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ احتجاج مؤخر کرکے 21ستمبر کے جلسے پر توجہ دیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے بہت طویل ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی کا قوم کیلئے ایک ہی پیغام ہے،بانی پی ٹی آئی کا قوم کو پیغام ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں،ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں،ریاست ایک آئینی ترمیم پر دباؤ ڈالنے کیلئے لوگوں کی بیٹیوں کو اغواء کررہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہامستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے،جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی،ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ باہر نکل کر آواز بلند کرے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش