جی این این سوشل

دنیا

غزہ : پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید

بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے اسکولوں پر بم برسا ئے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ : پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، غزہ میں اسکولوں میں پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے اسکولوں پر بم برسا ئے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے صبح سے اب تک 40 سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، ڈرون حملے سے الاقصٰی شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر حملے کے سلسلے میں دو ٹوک پیغام دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نئے منتخب ہونے والے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے وہ سنجیدہ ہیں، اسرائیل کے جرم پر اس کا احتساب ضرور کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دے دیا، اور کہا کہ یہ بہیمانہ قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور اسرائیل کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

پاکستان

سینیٹ اجلاس میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں، قرارداد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ اجلاس میں  اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر  قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔

ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات کی بریفنگ

وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات کی بریفنگ

 کیرنی وفد  نے  وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات سے آگاہ کیا ۔  

اعلامیہ کے مطابق  کنسلٹنگ فرم نے کام کے طریقہ کار اور فنکشنز سے متعلق وزیر خزانہ کوبریفنگ دی، وفد نے وزیر خزانہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مصروفیات سے بتایا اور ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیرنی کے تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اہم کردار پر اپنے یقین کا اعادہ کیا۔  

وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے ، امدادی ادارے نے اپرچترل میں 30 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ۔

صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق ہلاکتیں ، چارسدہ ، کرک، ٹانک، ملاکنڈ، لوئراپر، چترال، لوئر دیر ، باجوڑ، بونیر، شانگلہ اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں واقع ہوئیں۔

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے ، امدادی ادارے نے اپرچترل میں 30 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

PDMA نے علاقے میں متاثرہ افراد کو ضروری سامان تقسیم کیا جس میں کمبلیں ، کیمپس، بسترے ، مچھردانیاں اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔

ہنگامی امدادی ادارے کاکنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی قدرتی آفت کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll