چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ر) کا تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا دورہ
دورے کے معقع پر ورلڈ بنک کی ٹیم بھی چیئرمین کے ہمراہ تھی


چیئرمین واپڈا کا تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ، دورے کے معقع پر ورلڈ بنک کی ٹیم بھی چیئرمین کے ہمراہ تھی۔ چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ منصوبہ سے بجلی کی پیداوار26-2025 میں شروع ہوگی، ورلڈ بنک تعمیرکے لیے 390ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے
چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے اہم حصوں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ولڈ بنک کی ٹیم بھی دورے میں چیئرمین واپڈا کے ہمراہ تھی، جس کی قیادت ایڈوائزر مسعود احمد اور ٹاسک ٹیم لیڈر گوتم گنجن کر رہے تھے۔
پراجیکٹ کی مختلف سائٹس کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے چیئرمین اور ورلڈ بنک کی ٹیم کو پراجیکٹ کی اہم سائٹس پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے وسائل کی تعیناتی، ٹائم لائنز اور عملدرآمد پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرنے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے تاکہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کے ذریعے پوری کی جا سکیں۔انہوں نے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کی 26-2025 میں تکمیل کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔
واضح رہے کہ تربیلا کاپانچواں توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے ورلڈ بنک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے۔ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 350 میگا واٹ ہے، اپنی تکمیل پر یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً ایک ارب34 کروڑ70لاکھ یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کرے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 3 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 13 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- ایک گھنٹہ قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 2 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 13 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل