جی این این سوشل

جرم

لاہور میں خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا

خاتون نے الزام عائد کیا کہ خاوند نے مجھے پہلے بھی بہت دفعہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں اچھرہ روڈ پر خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 

اچھرہ روڈ پر مرد نے سڑک پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ توڑنے کی کوشش کی، راہ گیروں نے تشدد کرتا دیکھ کر مزاحمت کرتے ہوئے خاتون کو بچایا۔سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس ا سٹیشن نے سیف سیٹی کیمرہ میں دیکھتے ہوئے پولیس کو فورا موقع پر پہنچے کی ہدایات کی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کے بتایا کہ دنوں میاں بیوی ہیں۔ خاتون نے کہا کہ وہ فیکٹری میں کام کرتی ہےاور شوہر اس پر شک کرتا ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ خاوند نے مجھے پہلے بھی بہت دفعہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر قانونی کااروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان

اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ،مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی  بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ،مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کی آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمبر گیم پر مشاورت بھی کی۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار اور اعظم تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی، گفتگو کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ اچھی ہی گفتگو ہوتی ہے۔

البتہ ترامیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کو نائب وزیراعظم گول کرگئے اور کہا کہ میں نے بھی مسودہ نہیں دیکھا، آپ وزیر قانون سے پوچھیں، جس پر وزیرقانون نے کہا کہ جب کمیٹی اجازت دے گی توسب کچھ آپ کو بتائیں گے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو سے چیمبر میں خورشید شاہ اور نوید قمر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو سپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی، ملاقات میں اسمبلی میں پیش ہونے والے بل پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے، بیرسٹر سیف

آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، جعلی حکومت آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے،  یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری بھی ترامیم میں پیش پیش ہے ترامیم کیلئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے، بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل

سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد ہوگئیں۔

سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔ سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ مواقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll