Advertisement

بنگلہ دیش : انٹیلیجنس چیف میجر جنرل ضیاالاحسن ملازمت سے برطرف

لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 7th 2024, 12:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش : انٹیلیجنس چیف میجر جنرل ضیاالاحسن  ملازمت سے برطرف

بنگلا دیش : بنگلادیشی فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلیجنس چیف میجر جنرل ضیاالاحسن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیشی آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل رضوان الرحمان نئے ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریزشمس چوہدری کو کوارٹر ماسٹرجنرل، لیفٹیننٹ جنرل میزانورشمیم کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق کو کمانڈنٹ این ڈی سی مقررکیا گیا ہے۔

Advertisement