Advertisement
تفریح

فواد خان کا امریکا میں قائم پروڈکشن کمپنی کے ساتھ مل کر ایک نیا میوزک ٹریک ریلیز

ایم ٹی جی کے مطابق گانے کی میوزک ویڈیو 10 اگست کو پریمیئر کے لیے تیار ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 7 2024، 12:00 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
فواد خان کا امریکا  میں قائم پروڈکشن کمپنی کے ساتھ مل کر ایک نیا میوزک ٹریک ریلیز

پاکستانی اداکار اور گلوکار فواد خان نے امریکا کی ریاست سیٹل میں قائم پروڈکشن کمپنی ایم ٹی جی کے ساتھ مل کر ایک نیا میوزک ٹریک ریلیز کیا ہے۔

ایم ٹی جی کے مطابق گانے کی میوزک ویڈیو 10 اگست کو پریمیئر کے لیے تیار ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by MTG (@mtheglobe)

اس گانے میں ساتھی پاکستانی گلوکارہ اور نغمہ نگار ماریہ یونیرا اور ساتھ ہی پاکستانی بینڈ کشمیر کے لیڈ گلوکار بلال علی بھی ہیں۔

میوزک ویڈیو کو ایم ٹی جی کی بانی ماہین مصطفیٰ نے ڈائریکٹ کیا ہے، اور اسے تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب کیا جائے گا۔

فواد خان نے ابتدائی طور پر فلم میں آنے سے پہلے لاہور کے راک بینڈ Entity Paradigm کے گلوکار کے طور پر شہرت حاصل کی اور حال ہی میں آخری بار صنم سعید کے ساتھ ’برزخ‘ میں نظر آئے تھے۔

Advertisement