پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس


واشنگٹن: امریکی سیاستدان یا سرکاری افسران کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔46سالہ کے آصف مرچنٹ پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ نے کئی مرتبہ ایران، شام اور عراق کے دورے کیے ہیں۔آصف مرچنٹ نے اپنے منصوبے کے تین حصے بتائے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج کی منصوبہ بندی کرنا، اور کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنا۔
آصف مرچنٹ پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیویارک کے بروکلین فیڈرل کورٹ میں پیش دستاویز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہیں ہے، تاہم امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مرچنٹ کے اہداف میں سے ایک ڈونلڈ ٹرمپ بھی تھے۔
دعویٰ کیا گیا کہ مرچنٹ کی سازش کا علم ہونے کے سبب سیکرٹ سروس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی حالیہ ہفتوں میں مزید سخت کر دی تھی۔ آصف مرچنٹ اس وقت نیویارک میں امریکی حکام کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیری نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستان میں رہتا ہے اور اس کے پاکستان اور ایران میں بیوی بچے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 6 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 7 hours ago








