جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

شان مسعود کو ٹیم کا کپتان جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود کو ٹیم کا کپتان جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ یہ جیسن گلیسپی کا ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلا ٹیسٹ سیریز ہوگا۔

اسکواڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

17 رکنی سکواڈ میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جس کی نگرانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔

 

جرم

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات

جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا، گرفتار شوٹرز کا دورانِ تفتیش بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات

لاہور : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق شوٹرز اظہر اور الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں یہ قتل کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم اور دو قیمتی گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دونوں شوٹرز امیر معصب سے براہ راست رابطے میں تھے اور انہیں عارف نامی شخص نے متعارف کرایا تھا جو امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے اور پتوکی کا رہائشی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔ 

پولیس نے عارف کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے ہیں لیکن ابھی تک وہ گرفتار نہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے پانچ سال میں پنجاب میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم پالیسیوں کو منظوری دی گئی جن میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے ایم ڈی کیٹ پالیسی، پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام اور ہاؤسنگ لون کی سہولیات میں اضافہ شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نے آئندہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے ایک نئی ہاؤسنگ سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں زمین رکھنے والے افراد کو 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری کیا جائے گا۔ 15 لاکھ روپے کا قرضہ لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔صوبے میں پہلی مرتبہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے اور 50 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر پابندی لگانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 5 سے 7 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو 2 سے 5 سال تک قید اور 20 سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll