پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے
لاہور: شہر کے علاقے سندر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی ایک ٹیم جب ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک مکان پر چھاپہ مار رہی تھی کہ اچانک ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس اہلکار اے ایس آئی نذیر شہید ہو گئے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور انہوں نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے یقین دلایا کہ پولیس تمام وسائل بروئے کار لا کر مفرور ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کر لے گی۔ انہوں نے شہید اے ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
- ایک گھنٹہ قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 16 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 3 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 16 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 16 گھنٹے قبل