گرفتار پاکستانی کا کسی بھی قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
سابق عہدیداروں اور عوامی شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے،میتھیو ملر


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے حال ہی میں پاکستان کے شہری آصف مرچنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز، امریکی عدالت نے آصف مرچنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔
میتھیو ملر نے اس فرد جرم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف مرچنٹ کا کسی بھی قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا واضح اظہار کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے پاس اس مسئلے پر تفصیلی معلومات نہیں ہیں، اور اس نوعیت کے قانونی معاملات کو محکمہ انصاف کے ساتھ زیرِ بحث لانے کا مشورہ دیا۔
پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہاکہمیرے پاس اس معاملے پر بات کرنے کے لیے کوئی تفصیل نہیں ہے اور میں محکمہ انصاف سے رجوع کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سابق عہدیداروں اور عوامی شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
میڈیا کی جانب سے ایران کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستان کے ذریعے ایران کو کوئی پیغام بھیجا گیا ہے، جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ یہ قانونی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس کا حل محکمہ انصاف کے ذریعے ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہیہ معاملہ محکمہ انصاف کی طرف لے جانا چاہیے اور میں اس پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر ہوں۔
میتھیو ملر نے ایران سے آنے والے خطرات سے متعلق بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ امریکہ ہر ممکنہ اقدام کرے گا تاکہ اپنے شہریوں اور قومی مفادات کی حفاظت کر سکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس معاملے پر بات چیت جاری رہے گی اور تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل






