موسم

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب

نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے نالہ لئی کو خالی کرنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 8 2024، 9:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

جڑواں شہروں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے نالہ لئی کو خالی کرنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ،گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں مون سون کی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ جھل مگسی کے علاقے ٹیپری میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں اور دیگر علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سوراب کے علاقے کیدر میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور گندان جھل ندی میں بھی سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔