تجارت
پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد
خلیجی ممالک جانے والے ہر محنت کش سے 5 ہزار روپے کی ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی، حکام
پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اب خلیجی ممالک جانے والے ہر محنت کش سے 5 ہزار روپے کی ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس محنت کشوں کے ٹکٹ پر عائد کیا گیا ہے اور اسے امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ رقم فی ٹکٹ فکسڈ ہے اور اسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، عمان اور عراق سمیت تمام خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا۔
اس فیصلے سے ملک میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں کافی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک جانب جہاں حکومت اس فیصلے کو ملک کے خزانے کو بڑھانے کا ذریعہ قرار دے رہی ہے، وہیں دوسری جانب محنت کشوں کو اس پر شدید اعتراض ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں اور اس نئے ٹیکس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔
موسم
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مزید آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شیخوپورہ، لاہور، قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور بھکر کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، عمران خان
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان