امید ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی،قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے فوری نجات دلانے کے وسائل نہیں ہیں، لیکن اس سلسلے میں مکمل کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علما و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، علما مشائخ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان تعاون کی فضا پہلے کبھی نہ دیکھی گئی۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی تقریر نے قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں جامع گفتگو کی، جو کہ قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر ملک کی آزادی اور اس کی تشکیل کے لیے کی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ہمیں قومی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اقتصادی چیلنجز سنگین ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں اسلامی لبادے میں دشمنی کرنے والے عناصر کے مقابلے میں ہمیں متحد ہونا ہے اور ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کے بجٹ سے 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں اور 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی ریلیف فراہم کرنے کا جامع منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوامی خدمت اور اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے درمیان مشاورت جاری ہے اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 16 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 15 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 15 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 13 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 10 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 12 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago



