کھیل
پاکستانی پلیئر ارشد ندیم نے پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیت لیا
بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی کوشش ناکام رہی فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے 80.92 میٹر کا پہلا تھرو ریکارڈ کیا
پیرس: پاکستان کے ارشد ندیم نے جمعرات کو جیولن تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کشور این نے اپنا پہلا تھرو 86.16 میٹر پر کیا جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی اپنے پہلے تھرو پر کامیاب نہ ہو سکے۔
فن لینڈ کے لسی نے 78.81 میٹر کا پہلا تھرو حاصل کیا، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی کوشش ناکام رہی۔ فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے 80.92 میٹر کا پہلا تھرو ریکارڈ کیا۔
32 سال بعد پاکستان کو پھر سے امید ہو چلی ہے کہ جیولین تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل حاصل کرسکتے ہیں۔
جرم
کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے
کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔
عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔
پاکستان
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
گورنز سندھ نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میں اسی چھٹی کیلئے وزیر اعظم کو بھی خظ لکھوں گا وہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج علما کرام کا اجلاس بھی تھا یہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دنوں لوگ عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اگر باقی تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی ہونی چاہیے۔
گورنز سندھ نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسولؐ کی دل آزاری ہو اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا، آپ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں کامران ٹیسوری سے سیکھیں گے ان کا گورنرشپ میں لیڈ رول ہے۔
تفریح
لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا
پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد