جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، وزیر اعظم

ئندہ سال کیلئے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے، شہبا زشریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئندہ سال کیلئے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے۔

کراچی میں بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئندہ سال کیلئے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے، 7 ارب ڈالر کا ہدف مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں، ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت مواقع ہیں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات و ترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے، ہر سال ایک ہزار گریجویٹس کو زرعی تربیت کیلئے چین بھجوایا جائے گا، ہمیں زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پرتوجہ دینا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، 40 سال بعد پاکستان نے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے، وقت آگیا ہے کرکٹ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔

 

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات

وفاقی حکومت جرگہ تشکیل دےکرپڑوسی ملک کےساتھ بات چیت کرے، علی امین گنڈاپور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے ملاقات کی کرکے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہییں۔ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت جرگہ تشکیل دےکرپڑوسی ملک کےساتھ بات چیت کرے، پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نےکہا تھا کہ بحثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا، افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں  کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین گنڈا پور کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس پارلیمنٹ سے خواجہ آصف علی امین گنڈاپور کے خلاف بیان دے رہے ہیں پہلے اس کی عزت تو بحال کریں، فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا تھا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر دفاع بارڈر کی حفاظت کرتے تو علی امین گنڈاپور کو خود افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف ہر وقت زہر اگل رہا ہے، خواجہ آصف خود بھی کچھ نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیتے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، جعلی حکومت کر نہیں سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کریں، جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیلا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ  گورنر خیبرپختونخوا نہ 3 میں ہے اور نہ 13 میں، بس صرف بیان بازی کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی اپنے منصب کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں،گورنر اور وزیراعظم ٹیلی فون کال پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھل رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم  پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔

پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll