علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ہے اور پاکستان کو چالیس سال کے بعد جیت نصیب ہوئی ہے


پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی مہارت کا کمال کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کر دیا ساتھ ہی 40 سال بعد پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی تو خود بھی سجدہ ریز ہوگئے اورخوشی سے آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔
پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا علاقہ مکین پھولوں کے ہار لیے ارشد ندیم کے گھر کے باہر موجود ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ہے اور پاکستان کو چالیس سال کے بعد جیت نصیب ہوئی ہے ۔
پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جائیں گی،بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی، خوشی ہے بیٹے نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔اتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر جشن کا سماں ،
ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے میرے بیٹے کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں ۔ بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، پوراپاکستان بھی خوش ہے اور اپنے بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں۔بھابھی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ دل کہتا تھا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتے گا۔ میں نے اپنے گھروالوں سے کہہ دیا تھا کہ ارشد جیتے گا۔

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 12 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 8 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 10 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 12 گھنٹے قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 13 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 8 گھنٹے قبل

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل