جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں  بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد

جیولر ز کا کہناہے قیمتوں میں استحکام کے لیے سونے کی امپورٹ کی اجازت لازمی ہے،اس وقت بھی مختلف شہروں میں سونے کی قلت پیدا ہوچکی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  میں  بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان نے  بیرون ملک سے سونے کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی  ، امپورٹ بند ہونے سے ملک میں سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

سرکار ی حکام کے مطابق  گزشتہ 5 ماہ کے دوران کسی بھی ملک سے سونا امپورٹ نہیں کیا گیا ، مارچ، اپریل، مئی اور جون میں بھی کہیں سے سونا امپورٹ نہیں کیا گیا ، ماہ جولائی میں بھی سونے کی امپورٹ کا حجم صفر رہا ۔  

سرکاری دستاویز  ات کے مطابق   پاکستان ماہانہ اوسطا 40 سے 50 کلو سونے کی درآمد کررہا تھا مالی سال 2023-24 میں 262 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا،گزشتہ مالی سال سونے کی درآمدات کا حجم پونے 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا،مالی سال 2022-23 میں پاکستان نے 567 کلو گرام سونا درآمد کیا، 2022-23 کے مقابلے 2023-24 میں درآمدات میں 44.43 فیصد کمی ہوئی ،مالی سال 2022-23 میں سونے کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھا ۔ 

ذرائع کا کہناہے گزشتہ 5 ماہ  کے دوران امپورٹرز کو سونا درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، سونے کی امپورٹ کیوں بند کی گئی، سرکاری حکام جواب دینے سے گریزاں  ہیں، امپورٹ بند ہونے سے ملک میں سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے ۔  

جیولر ز کا کہناہے قیمتوں میں استحکام کے لیے سونے کی امپورٹ کی اجازت لازمی ہے،اس وقت بھی مختلف شہروں میں سونے کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔   

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

 آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مزید آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شیخوپورہ، لاہور، قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور بھکر کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ آج اگر کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آج آئین و قانون کے مطابق کوئی بل پیش کیا جاسکتا ہے، بل پیش کرنے کیلئے آئین و قانون میں طریقہ کار وضع ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے، حکومت کا مجوزہ ترمیمی بل ہمارے پاس ایجنڈے کی شکل میں نہیں آیا، حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے، کل کابینہ کے اجلاس میں کسی بل کی منظوری نہیں دی گئی، اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم ترین اجلاس آج ہورہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں آئینی پیکیج اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کے حوالے سے آئینی ترامیم پیش کیے جانے کی افواہیں گرم ہیں جبکہ حکومت نے ترامیم کی منظوری کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll