ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں ایک نازک وقت ہے اس لیے ہم میڈیا سمیت تمام فریقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جعلی خبروں کو پھیلانے میں ملوث نہ ہوں
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام فریقین بشمول میڈیا جعلی خبروں کو پھیلانے میں ملوث نہ ہوں، ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس صریحاً غلط ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراء بلوچ سے سوال کیا گیا کہ تہران ٹائمز کی جانب سے یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران کو شاہین تھری میزائل بھیجنے کا عہد کیا ہے۔؟
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراء بلوچ نے یروشلم پوسٹ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےسوال کے جواب میں کہا کہ ایران کو پاکستانی شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس صریحاً غلط ہیں، ایسی رپورٹس پر کوئی توجہ دینے سے پہلے ضروری ہے کہ ایسی بے بنیاد رپورٹس کے پس پردہ ماخذ اور ان کے پس پردہ بدنیتی پر مبنی ایجنڈے پر غور کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں ایک نازک وقت ہے اس لیے ہم میڈیا سمیت تمام فریقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جعلی خبروں کو پھیلانے میں ملوث نہ ہوں۔
آصف مرچنٹ کی گرفتاری پرترجمان دفترخارجہ نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ رابطہ کیا ہےمزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان امریکا سے اس کیس کی مزیدتفصیلات آنے کا منتظر ہے، امریکا سےمعلومات آنے کے بعدمزید وضاحت دی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،امید ہےکہ امریکی کانگرس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی، ہم برطانیہ میں واقعات کو دیکھ رہے ہیں ،برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
ترجمان دفترخارجہ نےبنگلہ دیش کے حالات پر بھارت کے الزام پر کہا کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمثبت تعلقات ہیں ، پاکستان کےہائی کمشنر نےبنگلہ دیش کےنئےوزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپروفیسر یونس کو مبارکباددیتےہوئےساتھ کام کرنےکی خواہش کی ہے، امیدہےبنگلہ دیش میں حالات جلدنارمل ہوجائیں گے۔
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 19 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 11 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 12 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- 21 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- 21 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 18 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 11 گھنٹے قبل