دنیا
برازیل : مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 62 افراد ہلاک
طیارے کے گرنے سے ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہوئے۔ اِن مکانات میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے
برازیل : جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے چند لمحات قبل مکانات پر جا گرا جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر لیولا ڈا سلوا نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ، یہ طیارہ کاسکاویل سے ساؤ پالو پہنچا تھا۔ متعلقہ ایئر لائن نے بتایا ہے کہ ابھی تک حادثے کی وجوہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ طیارے میں بظاہر کوئی تکنیکی خرابی بھی نہیں تھی اور کنٹرول ٹاور سے گفتگو بھی کسی خرابی کی طرف اشارہ نہیں کر رہی۔
ساؤ پالو کے نواح میں تباہ ہونے والے طیارے میں 58 مسافروں کے علاوہ عملے کے چار افراد سوار تھے۔
طیارے کے گرنے سے ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہوئے۔ اِن مکانات میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
کھیل
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی پاکستان کو دو گول سے شکست
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر چکے ہیں اوربھار ت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
لاہور : پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق اب سول کورٹ سے کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کے لیے صرف 100 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح، ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے 500 روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست یا سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر بھی اب صرف 500 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
اسی طرح، کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو اور سول کورٹ میں 10 ہزار روپے سے کم ویلیو کے کیسز میں درخواست پر صرف 10 روپے کی فیس اور کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر بھی صرف 10 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
پاکستان
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ آج اگر کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آج آئین و قانون کے مطابق کوئی بل پیش کیا جاسکتا ہے، بل پیش کرنے کیلئے آئین و قانون میں طریقہ کار وضع ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے، حکومت کا مجوزہ ترمیمی بل ہمارے پاس ایجنڈے کی شکل میں نہیں آیا، حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے، کل کابینہ کے اجلاس میں کسی بل کی منظوری نہیں دی گئی، اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم ترین اجلاس آج ہورہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں آئینی پیکیج اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کے حوالے سے آئینی ترامیم پیش کیے جانے کی افواہیں گرم ہیں جبکہ حکومت نے ترامیم کی منظوری کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، عمران خان
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم