کھیل
وزیراعظم کا شکریہ، ان کا لگایا ہوا پودا آج تن آور درخت بن گیا ہے، ایتھلیٹ ارشد ندیم
کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے، گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا شکریہ، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تن آور درخت بن چکا ہے۔
وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، پاکستان بورڈ اور کوچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔
گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے میڈیا کوریج پر بھی شکریہ ادا کیا۔ میں نے یوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میرا جو کام ہے میں وہ ہی کروں گا ، میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں ہے۔اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سے میاں چُنوں جاتے ہوئے راستے میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم پاکستان آمد کے بعد لاہور سے اپنے گاؤں میاں چنوں کیلئے روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھی تھا، راستے میں نماز فجر کا وقت ہونے پر انہوں نے تبلیغی مرکز میں نماز ادا کی۔
دنیا
صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار جاں بحق
23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج
صیہوبی فورسز کی حماس ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اُڑا دیا۔
ممکنہ طور پر اسرائیل نے اس عمارت میں بارودی مواد چھپایا ہوا تھا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی اندر داخل ہوئے۔ حماس نے دھماکا کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔
غزہ میں داخل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی برّی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان دوبدو جنگ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 348 ہوگئی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 92 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
کھیل
سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست
اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی
پاکستان : پاکستان کے کھلاڑی اسجد اقبال سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو سے شکست کھاتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی۔ تاہم آٹھویں فریم میں 65 پوائنٹس کی واضح برتری کے باوجود وہ شکست کا شکار ہو گئے۔ نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہ دیا اور میچ پر اپنا قبضہ جمالیا۔
اسجد اقبال کے اسنوکر ورلڈ کپ میں پہنچنے نے پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی اور ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ اگرچہ وہ فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
تجارت
امریکی مرکزی بینک کا 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان
امریکی مرکزی بینک کا یہ فیصلہ عالمی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے،ماہرین
واشنگٹن : امریکا کی مرکزی بینک نے 4 سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی کر دی ہے۔
امریکی مرکزی بینک نے اچانک شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کر کے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ فیصلہ تجزیہ کاروں کی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور اس سے قبل جولائی 2023 سے فیڈ فنڈ ریٹ 5.25 سے 5.50 فیصد پر برقرار تھا۔
فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے اپنے بینچ مارک فیڈرل فنڈز کی شرح کو 4.75 فیصد سے 5 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ افراط زر کے خلاف اس کی جنگ میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔
فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاول نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا شرح سود میں کمی کا یہ فیصلہ ہمارے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی مرکزی بینک کے اس فیصلے کی وجہ مہنگائی میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو بتایا جا رہا ہے۔ ماضی میں سخت مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی کم ہوئے۔ امریکی حکام نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی بینک کا یہ فیصلہ عالمی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ شرح سود میں کمی سے امریکہ میں قرض داروں کو ریلیف ملے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اس سے دیگر ممالک میں بھی شرح سود کم ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ امریکی ڈالر کمزور پڑ سکتا ہے جو کہ درآمدی ممالک کے لیے فائدہ مند ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
دنیا ایک دن پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد