جی این این سوشل

دنیا

ایران کی جانب سے ممکنہ حملہ، اسرائیل کی مدد کیلئے تیار ہیں، امریکہ

ایران ممکنہ طور پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لیے امریکہ کو تیار رہنے کی ضرورت ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کی جانب سے ممکنہ حملہ، اسرائیل کی مدد کیلئے تیار ہیں، امریکہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن:  امریکہ کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے خبردار کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لیے امریکہ کو تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور امریکہ اس کے دفاع میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کا انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام ایران کی جانب سے شدید ردعمل کا نتیجہ ہے۔

اسی دوران کشیدہ صورتحال کے تناظر میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں امریکی فوج کے انخلا کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان

دفتر خارجہ کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر خارجہ کی  لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید  مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک الات کے ذریعے لبنان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔ 

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 12 ستمبر کو فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے  درمیان  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعہ کو) ملتان سٹیڈیم ،ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل (جمعہ کو) کو کھیلا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں وکلا کا اہم کردار ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں سےمشورہ کرکے ایسی عدالت بنائیں گے جہاں الگ کیسز لگائے جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں وکلا کا اہم کردار ہے، بلاول بھٹو زرداری

 پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئر مین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ججز نے سیاست کرنی ہے تو اپنی سیاسی جماعت بنائیں، عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو عوام کا نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  بلاول بھٹو نے ملک بھر کے وکلا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں وکلا کا اہم کردار ہے، وکلا کی محنت سے ہی ہم آگے بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وکلا کی محنت سے ہم نے آمریت کوشکست دی، وکلا نے ہر آمریت میں صف اوّل کا کردار ادا کیا۔

بلاول نے کہا کہ ججز نے سیاست کرنی ہے تو اپنی سیاسی جماعت بنائیں، عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو عوام کا نقصان ہوگا، رشتہ داریوں کی وجہ سے جوڈیشل سسٹم کو نقصان پہنچا ہے، روایت رہی ہے کہ آپ کا رشتہ دار ہے تو جج لگا دیں، پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا کہ عوام فیصلہ کرے گی جج کون ہوگا، ہم نے عوام کو جلدی انصاف دلوانا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ٫نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے، بی بی شہید جانتی تھیں کہ عدالت سیاست نہیں کرسکتی، عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ مؤقف اور مطالبہ ہے، عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے، آئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کی تقرری میں شفافیت بی بی شہید کا مطالبہ تھا، 18ویں ترمیم کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا نظام وضع کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں سےمشورہ کرکے ایسی عدالت بنائیں گے جہاں الگ کیسز لگائے جائیں، ایسی عدالتیں نہ ہوں جو ڈیم بنائیں یا ٹماٹر کی قیمتیں طےکریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے اور اتحادی حکومت میں لے دے ہوتا ہے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو کیس کا فیصلہ 50 سال بعد آیا، مجھے انصاف میں اتنا وقت لگا تو عام آدمی کو کتنا لگتا ہوگا، عوام نے ہمیں منتخب کیا اور اختیار دیا ہے، ہم ہاتھ باندھ کر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، ہم نے نواز شریف کو سمجھایا تھا کہ 58 ٹو بی کا غلط استعمال ہوگا، نواز شریف خود بھی اس کا شکار ہوگئے، افتخار چوہدری نے جو بنیاد ڈالی اس کو کبھی ثاقب اور کبھی گلزار نے آگے بڑھایا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll