ملاقات کے دوران پیچیدہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پیچیدہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو میری ٹائم چیلنجز، ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی منصوبہ بندی اور آپریشنل استعداد پر بریفنگ دی۔
وزیر دفاع کو پاک بحریہ میں جاری مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ملک کے ناقابل تسخیر سمندری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر دفاع نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان بحریہ میں شامل ہونے والے جدید جنگی بحری جہازوں اور جاری دیگر منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان بحریہ کو کم وسائل کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت میں عبور حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی وزارت موجودہ اقتصادی مشکلات کے باوجود پاک بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے
- ایک گھنٹہ قبل

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 12 گھنٹے قبل

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 12 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 24 منٹ قبل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 13 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 13 گھنٹے قبل