علاقائی
کوئٹہ میں گرلز سکول پر دستی بم دھماکہ، چوکیدار زخمی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں
کوئٹہ: کوئٹہ کے ایک گرلز سکول کے باہر آج صبح ایک دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے میں سکول کا چوکیدار زخمی ہوا ہے اور سکول کے گیٹ کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک دستی بم سے کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات
وفاقی حکومت جرگہ تشکیل دےکرپڑوسی ملک کےساتھ بات چیت کرے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے ملاقات کی کرکے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہییں۔ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت جرگہ تشکیل دےکرپڑوسی ملک کےساتھ بات چیت کرے، پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نےکہا تھا کہ بحثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا، افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا۔
جرم
کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے
کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔
عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔
پاکستان
کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار
سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام
کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا