پاکستان

بھارت پاکستان میں تابکاری مواد کی چوری میں ملوث ہے ، دفتر خارجہ

 وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بات کہی کہ بھارت میں تابکاری مواد کے ساتھ گرفتار کئے جانے والے ایک گینگ سے متعلق پاکستان کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 13th 2024, 6:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت پاکستان میں تابکاری مواد کی چوری میں ملوث ہے ، دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات کی اطلاعات پر گہرے خدشات کا اظہارکیا ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بات کہی کہ بھارت میں تابکاری مواد کے ساتھ گرفتار کئے جانے والے ایک گینگ سے متعلق پاکستان کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔

ترجمان نے کہا حالیہ واقعہ میں کچھ افراد کا ایک گینگ پکڑاگیا جس کے قبضے سے انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ کیلی فورنیم برآمد ہوا ہے جس کی مالیت ایک سوملین ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ2021 میں بھی کیلیفورنیم کی چوری کے تین واقعات پیش آئے تھے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ایٹمی اور دیگر تابکار مادوں کے تحفظ اور سکیورٹی کے سلسلے میں نئی دلی کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور اس کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے کی روک تھام کے اقدامات کا مطالبہ دہراتا ہے۔