دنیا

شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور امریکہ عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے، کرین جین پیئر

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 13th 2024, 6:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں امریکہ کا  کوئی کردار نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور امریکہ کسی بھی ملک کے عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے واضح کیا  کہ بنگلادیش میں حکومت مخالف طلبا تحریک اور اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ  کے کردار سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہیں۔

یاد رہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ پر عائد کیا تھا جبکہ انکے بیٹے نے اپنی والدہ سے منسوب بیان کی تردید کی تھی۔