اس موقع پر ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کا کہنا تھا ابرار احمد اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان فاسٹ بولر ہیں


قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے اگلے چار سے پانچ ماہ میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ، اس سے قبل یہ ایک سال کے دوران کبھی نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کپتان شان مسعود اور ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ سکواڈ میں چھ ایسے فاسٹ بولرز ہیں جو پلئینگ الیون میں شامل ہونے کا دعوی کر سکتے ہیں ، 2019 سے اب تک ہمیں ہوم گراونڈز پر کھیلنے کا اپنا انداز نہیں ملا ،دیگر ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈز پر لمبے عرصے سے کھیل رہی ہیں ،ہمیں آسٹریلیا، انڈیا اور نیوزی لینڈ کی طرح ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنانا ہے،ہم اپنے ہوم گراونڈز کو دوسروں کیلئے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں ۔
شان مسعود نے کہا میں انگلینڈ کی صرف باز بال اپروچ کو ہی نہیں سراہتا لیکن ان کی ٹیلنٹ کی شناخت کر کے اسے موقع دینے کی اپروچ کو بھی سراہتا ہوں،عظیم ٹیموں کا ڈریسنگ روم کلچر بھی ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے .
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا شان مسعود پوڈیم پر پرچم لہرانا اور اولمپک بیل بجانا بڑا شاندار تھا ، ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لئے سب کو متحرک کیا ۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کا کہنا تھا ابرار احمد اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان فاسٹ بولر ہیں ، سلمان علی آغا کو ہم ایک اچھا اسپیشلسٹ اسپنر سمجھتے ہیں ، بیرون ملک کھیلنے کا کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوتا ہے ، اگر کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیل کر پاکستان کے لیے ایک بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملتا ہے تو انہیں ان مواقع کو زیر غور لانا چاہیے ، ارشد ندیم کا ہمارے ڈریسنگ روم میں آنا اور گولڈ میڈل شئیر کرنا شاندار ہو گا ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل




