دنیا
امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
اس معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو 50 سے زائد جدید ترین F-15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فراہم کرے گا
واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو 50 سے زائد جدید ترین F-15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فراہم کرے گا۔
امریکی حکام کے مطابق اسلحے کی فراہمی کا عمل شروع ہونے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات کی ایک اور مثال ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کا عمل گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ماضی میں بھی کئی بار ایسے الزامات لگ چکے ہیں کہ اسرائیل نے امریکہ سے حاصل کردہ اسلحہ کا استعمال غزہ کی پٹی پر حملوں میں کیا ہے۔
پاکستان
شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
شیر افضل مروت نے تمام پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی : عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس کے اضافے کے ساتھ 2,577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں اور فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا بھی 685 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔ یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا
حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔
حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔
حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔
حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب
-
پاکستان ایک دن پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ : الیکشن ٹریبونل منتقلی کیس کا فیصلہ جاری