کھیل

محسن نقوی کی انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنیوالی معروف کمپنی کے حکام سے ملاقات 

 قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈیزائن کو حتمی منظوری دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 14 2024، 1:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی کی انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنیوالی معروف کمپنی کے حکام سے ملاقات 

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک کے تینوں بڑے اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس برطانیہ پہنچے اور کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تینوں اسٹیڈیمز؛ قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈیزائن کو حتمی منظوری دی گئی۔ بی ڈی پی پیٹرن کے حکام نے ڈرائنگز کے ذریعے اسٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ ڈیزائن کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

محسن رضا نقوی نے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے مگر ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔