Advertisement

اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم مظاہروں کے دوران سینکڑوں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے اگلے ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، یو این

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 15th 2024, 10:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق وولکر ترک نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کی بہت جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کےسربراہ  وولکر ترک نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم جو طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے دوران سینکڑوں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے اگلے ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔ 

بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر گیوین لیوس نے ملک کی عبوری حکومت میں خارجہ پالیسی کے مشیر توحید ہوسائی کے ساتھ دارالحکومت ڈھاکہ میں ملاقات کے بعد کہا کہ ایک آزاد انکوائری کمیشن کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے اور اس کی قیادت اقوام متحدہ کرے گا ٹائم فریم اور ایکشن پلان کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو فون کیا اور کہا کہ مظاہرین کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی زیر قیادت بہت جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے پریس آفس کی جانب سے جاری بیان میں وولکر ترک کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے جلد ہی ملک کا دورہ کرے گی،ملک کی تعمیر نو اور انسانی حقوق کے نظم وضبط میں مدد کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون حاصل کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ جولائی کے وسط سے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے فرار ہونے تک طلبہ اور شہری بغاوت کے نتیجے میں کم از کم 580 ہلاکتیں ہوئیں۔

Advertisement
مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

  • 7 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

  • 9 گھنٹے قبل
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

  • ایک دن قبل
لکی مروت  : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

  • 11 گھنٹے قبل
 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

  • 10 گھنٹے قبل
پانی روکا تو اعلان جنگ  ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پانی روکا تو اعلان جنگ ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

  • 11 گھنٹے قبل
ایران کا  امریکا کو جوہری معاہدے پر  تجویز پیش کرنے کا اعلان

ایران کا امریکا کو جوہری معاہدے پر تجویز پیش کرنے کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

  • 10 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے  مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement