اپنے طویل کیریئر کے دوران عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا


لاہور : موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کو آج اپنے مداحوں سے بچھڑے 27 برس ہو گئے ہیں ۔
13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان نے قوالی کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔
نصرت فتح علی خان نے مغربی سازوں کو استعمال کر کے قوالی کو جدت کے ساتھ ساتھ ایک نئی جہت بخشی۔ ان کی قوالی ’دم مست قلندر علی علی‘ کو عالمی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی دیگر مشہور قوالیوں میں ’میری زندگی ہے تو‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے‘، ’تم اک گورکھ دھندا ہو‘ اور ’اللہ ھو اور وہی خدا ہے‘ شامل ہیں۔
نصرت فتح علی خان نے قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری کیے اور انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ملکی اور عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا۔
16 اگست 1997 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہوں نے دنیا کو خیرباد کہا لیکن ان کی آواز آج بھی لاکھوں دلوں میں گونجتی رہے گی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 minutes ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 31 minutes ago



