دھماکا صبح تقریباً نو بجے اس وقت ہوا جب ایک پولیس وین معمول کے گشت پر تھی


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے ورسک روڈ پر واقعہ پیر بالا میں آج صبح ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، دھماکا صبح تقریباً نو بجے اس وقت ہوا جب ایک پولیس وین معمول کے گشت پر تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں تقریباً 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
سی سی پی او قاسم علی خاننے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی یو) کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ارشد خان نے بتایا کہ دھماکا ایک منصوبہ بند حملہ تھا اور اسے پولیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 6 سے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وحراس پھیلا گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 12 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل











