جی این این سوشل

تفریح

نازش جہانگیر کی درفشاں کے بارے میں بیان سے متعلق وضاحت

کوئی بھی انسان اچھا کام تب ہی کر سکتا ہے جب اس کی قسمت اچھی ہو، معروف اداکارہ نازش جہانگیر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نازش جہانگیر کی درفشاں کے بارے میں بیان سے متعلق وضاحت
نازش جہانگیر کی درفشاں کے بارے میں بیان سے متعلق وضاحت

لاہور : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ درفشاں سلیم کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کو ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت کی بدولت کامیاب قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں کام کرتی ہیں، وہ ڈرامہ ہٹ ہو جاتا ہے۔

تاہم اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آنے کے بعد نازش جہانگیر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب صرف یہ تھا کہ درفشاں سلیم کو اچھے پروجیکٹس مل رہے ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں درفشاں پر فخر ہے۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان اچھا کام تب ہی کر سکتا ہے جب اس کی قسمت اچھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شادی کے حوالے سے بہت زیادہ سوالات پوچھے جاتے ہیں لیکن وہ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی ہوگی تو وہ اس کے بارے میں ضرور بتائیں گی۔

درفشاں سلیم حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ابھری ہوئی ایک نئی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کیا ہے۔ ان کے ڈرامے ‘جیسی آپکی مرضی’ اور ‘عشق مرشد’ نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

علاقائی

سندھ حکومت کا چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، سندھ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ و قانون ضیاء لنجار کے مطابق آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی،  اٹھارویں ترمیم میں نارکوٹکس کا محکمہ صوبوں کو منتقل تو ہوا مگر کوئی باضابطہ قانون موجود نہیں تھا۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ اے این ایف کے قوانین کے تحت گرفتار ملزمان کو ایکسائز اور پولیس حکام عدالتوں میں پیش کرتے تھے، اب صوبے بھر میں علیحدہ نارکوٹکس فورس ہوگی جب کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ ڈی جی ہوگا جو گریڈ اکیس یا بیس کا افسر ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی، قانون سازی موجودہ سیشن میں ہی کرلی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll