جی این این سوشل

دنیا

جج کی دھمکیوں کا الزام، ایکس (ٹوئٹر) کا برازیل میں کام بند کرنے کا اعلان

یہ فیصلہ برازیلی جج الیگزینڈرا موریس کی جانب سے سنسر شپ کے احکامات اور کمپنی کے قانونی نمائندے کو دھمکیاں دینے کے بعد لیا گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جج کی دھمکیوں کا الزام، ایکس (ٹوئٹر) کا برازیل میں کام بند کرنے کا اعلان
جج کی دھمکیوں کا الزام، ایکس (ٹوئٹر) کا برازیل میں کام بند کرنے کا اعلان

برازیلیا : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے برازیل میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ برازیلی جج الیگزینڈرا موریس کی جانب سے سنسر شپ کے احکامات اور کمپنی کے قانونی نمائندے کو دھمکیاں دینے کے بعد لیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق جج موریس نے ایکس کو کچھ مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا اور عدم تعمیل کی صورت میں کمپنی کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ایکس نے جج کے دستخط شدہ دستاویزات بھی شائع کیں جن میں فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں روزانہ 3600 ڈالر کا جرمانہ اور کمپنی کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل تھا۔

ایکس نے اپنے عملے کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کرے گی۔

ایکس کے اس فیصلے سے برازیل میں سوشل میڈیا صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس سے برازیل اور دیگر ممالک میں سنسر شپ اور آزادی اظہار کے مسائل پر بھی بحث شروع ہو سکتی ہے۔

علاقائی

سندھ حکومت کا چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، سندھ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مرکزی تنظیم تاجران نے 8 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

28 اگست کو تاجر برادری وزیراعظم کو پیغام دے گی کہ اس دور میں بجلی کے بل نہیں ادا ہوسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرکزی تنظیم تاجران نے 8 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

 اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران نے 8 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑثال کا اعلان کردیا جبکہ تاجر برادری نے کسی بھی صورت ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  اسے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی میں ہڑتال کیا جائے گا، اگر ایک دن کی ہڑتال سے سبق نہ سیکھا تو پھر مشاورت کے بعد دورانیہ بڑھایا جائے گا۔ کاشف چوہدری کا کہنا تھا پاکستان کی صنعت و تجارت کو لاتعداد مسائل در پیش ہیں، رئیل اسٹیٹ اور آزاد کشمیر کی تاجر قیادت آج میرے ساتھ موجود ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں نے پیغام دیا اور بجلی، آتا کی قیمتیں کم ہوئی۔ 

28 اگست کو تاجر برادری وزیراعظم کو پیغام دے گی کہ اس دور میں بجلی کے بل نہیں ادا ہوسکتے، بجلی کی موجودہ قیمت میں صنعت کا پہیہ نہیں چل سکتا، پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف عارضی ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے دیگر تاجر نمائندوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا بزنس کے بڑے بڑے گروپ پاکستان میں فیکٹریاں چھوڑ کر جارہی ہیں، 28 اگست کو کراچی سے خیبر تک ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا۔

کاشف چوہدری نے مزید کہا کہ تاجر انکم ٹیکس کے نام پر بلیک میل نہیں ہوگا، اور نہ ہی ٹیکس دے گا، یہ فائلر اور نان فائلرز کا خاتمہ کریں،پاکستان میں ہر کمانے والے کو ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے، ایف بی آر ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ آئی پی پیپز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں، سردیاں آنے والی ہیں سوئی گیس کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس لگایا جائے گا، تاجر دوست اسکیم دھوکے پر مبنی ہے، دکاندار بجلی کے بل نہیں ادا کرسکتے، 60 ہزار ٹیکس کیسے ادا کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll