جی این این سوشل

علاقائی

پی ٹی آئی لاہور کی نئی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ایگزیکٹو کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی لاہور کی نئی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان
پی ٹی آئی لاہور کی نئی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کر کے پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایگزیکٹو کونسل میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں، منتخب ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کونسل میں سردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ، شہزاد فاروق، عثمان حمزہ جیسے بااثر رہنماؤں کے علاوہ، علی اعجاز بٹر، افضال عظیم پاہٹ، رانا جاوید، جاوید عمر اور ملک توصیف عباس کھوکھر جیسے پارٹی کے دیگر اہم ارکان بھی شامل ہیں۔

یاسر گیلانی، اویس انجم، علی امتیاز وڑائچ، حافظ فرحت عباس، سلمان اکرم راجہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت میاں اسلم اقبال، چودھری اصغر گجر، احمر بھٹی، اعظم خان نیازی اور عظیم اللہ خان کو بھی ایگزیکٹو کونسل کا رکن بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فرخ جاوید، شبیر احمد، یوسف میو، خالد گجر، ندیم عباس بارا اور ہارون اکبر کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

 

کھیل

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

ریاض: پرتگال کے فٹبال کے بادشاہ اور النصر کلب کے کیپٹن کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رونالڈو نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور اسے ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا ہے۔

چند گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل کو 50 لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر لیا۔ یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے اور رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں۔

رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ مقبولیت انہیں دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس میں سے ایک بناتی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رونالڈو نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک نئی سطح پر جڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شروع کرنے والے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن  لیگ  اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی  ہے۔

مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو دوپہر 2 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس سال کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں اب کھڑے نہیں رہنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پری انجینئرنگ میں جہاں اقرانامی نامی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی وہیں تیسری پوزیشن بھی ایک لڑکی کے نام رہی۔ یہ نتائج تعلیمی اداروں اور والدین کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll