جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا، اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور ہوگا۔

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، لہذا کیس کو آج ہی ان کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون ملزمہ نتاشہ دانش کو پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی، ملزمہ کی گاڑی نے کرولا گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی اور اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نتاشہ دانش نے پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آکر تیزی سے گاڑی چلائی اور اسی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll