جی این این سوشل

پاکستان

حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان

اپنی سر زمین کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، سربراہ جے یو آئی ف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں ہیں، اپنی سر زمین کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

لکی مروت میں جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنی سر زمین کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، ہم امن چاہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کا احساس کیا جائے۔ حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں،تم نے الیکشن کرا دیئے مگر ہم کو یہ الیکشن قبول نہیں،ہم دھاندلی کی بنیاد پر منتخب لوگوں کو عوام کا نمائندہ تصور نہیں کر سکتے، تم نے عوام ووٹ کے حق سے محروم رکھا لیکن ایسا نہیں چل سکتا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میرے حقوق پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ملک کے وسائل پر یہاں کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا حق ہے۔عوام مطمئن نہیں،اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔ اصلی اور نقلی حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کے وسائل پر حق پاکستانی عوام کا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کا خود خالق ہے، امریکا نے پوری دنیا میں خود جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔کسی کا باپ بھی ہمارے بچوں کے حقوق پر قبضہ نہیں کر سکے گا، عالمی قوتیں ہماری مذہبی شناخت ختم کرنا چاہتی ہیں۔

مولانا نے مزید کہا کہ عالمی قوتیں معاشی جنگ پاکستان کی سرزمین پرلڑنا چاہتی ہیں، یہ کس عالمی قوت کے اشارے پر چین کی سرمایہ کاری ضائع کر رہے ہیں، آج چین اور سعودی عرب ہم پراعتماد کرنے کو تیار نہیں۔

دنیا

بھارت : مسلمان نمائندہ تنظیموں نے وقف ترمیمی بل مسترد کردیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی اور جمعیت اہل حدیث کے رہنماوں نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران بل کی مخالفت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت : مسلمان نمائندہ تنظیموں نے وقف ترمیمی بل مسترد کردیا

بھارت میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے ''وقف ترمیمی بل دوہزار چوبیس'' کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی،غیر جمہوری، غیر منصفانہ اور قانونی شریعت کے منافی قرار دیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی اور جمعیت اہل حدیث کے رہنماوں نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران بل کی مخالفت کا اظہار کیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے خبردار کیا کہ اگر ترمیمی بل منظورکیا گیا تو وقف املاک خطرے سے دوچار ہوجائیں گی اور مسلمان اپنے وقف اثاثوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

ریاض: پرتگال کے فٹبال کے بادشاہ اور النصر کلب کے کیپٹن کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رونالڈو نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور اسے ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا ہے۔

چند گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل کو 50 لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر لیا۔ یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے اور رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں۔

رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ مقبولیت انہیں دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس میں سے ایک بناتی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رونالڈو نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک نئی سطح پر جڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شروع کرنے والے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون ملزمہ نتاشہ دانش کو پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی، ملزمہ کی گاڑی نے کرولا گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی اور اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نتاشہ دانش نے پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آکر تیزی سے گاڑی چلائی اور اسی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll