جی این این سوشل

تجارت

جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے رہی تو بل 80 روپے سے کیوں آرہا ہے، گوہر اعجاز

بنیادی مسئلہ اس کپیسٹی پیمنٹس کا ہے جو بغیر بجلی پیدا کئے ادا کی جا رہی ہے، سابق نگران وزیر تجارت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے رہی  تو بل 80 روپے سے کیوں آرہا ہے، گوہر اعجاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسے رہی، اس کے باوجود 40 سے 80 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل کیوں جاری کیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں بجلی کی کل اوسط پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تھی جس میں سے 35 فیصد بجلی یعنی 7000 میگاواٹ ہائیڈل ذرائع سے حاصل کی گئی۔

سابق نگراں وزیر نے سوال اٹھایا کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے تین پیسے فی یونٹ رہی، جب ایندھن کی قیمت 9.03 روپے فی یونٹ ہے تو بل کیسے 40، 60، یا 80 روپے فی یونٹ تک پہنچ رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صرف اس بجلی کی ادائیگی کر سکتا ہے جوحقیقت میں پیدا ہوتی ہے۔ ملک کے پاس 43,000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی پیداوارکی صلاحیت ہے، لیکن بنیادی مسئلہ مجموعی بد انتظامی کے ساتھ پیدا نہ ہونے والی بجلی کے استعدادی چارجز کی ادائیگی ہے، کیپسٹی چارجز سے رہائشی، تجارتی، صنعتی، اور زرعی تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

گوپر اعجاز نے کہا کہ پنجاب حکومت کا 500 یونٹس کے صارفین کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینا قابل تعریف ہے، لیکن وفاقی حکومت کو تمام صارفین رہائشی، کمرشل، صنعتی اور زرعی کو انصاف دینا ہے۔

علاقائی

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رحیم یار خان: کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے آج جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ،ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

لاہور :وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں بلکہ غریب عوام کو بھی مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی روزگار پر برا اثر پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت کے پاس یوٹیلیٹی سٹورز کو چلانے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ 

ائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہےاور ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll