جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بھی بجلی کے فی یونٹ میں14 روپے ریلیف

دیگر صوبے بھی اپنے بجٹ سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، سینئر وزیر مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بھی بجلی کے فی یونٹ میں14 روپے ریلیف
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بھی بجلی کے فی یونٹ میں14 روپے ریلیف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اسلام آباد کی بجلی کمپنی کو لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کے ساتھ خطوط ارسال کیے گئے ہیں تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بھی سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب کے بجٹ سے فراہم کردہ اس ریلیف کے تحت 201 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں 14 روپے فی یونٹ کی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبے بھی اپنے بجٹ سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دو ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام صوبوں کو اپنے بجٹ سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ ریلیف حکومت پنجاب کی جانب سے صارفین کو بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نجات دلانے کی ایک کوشش ہے اور یہ فیصلہ موجودہ اقتصادی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوام کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون ملزمہ نتاشہ دانش کو پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی، ملزمہ کی گاڑی نے کرولا گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی اور اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نتاشہ دانش نے پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آکر تیزی سے گاڑی چلائی اور اسی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll